حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عراق کی طرف سے مسلسل اصرار کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی افواج عراق سے نہیں جائیں گی۔ حالانکہ کوئی بھی اس بات کو قبول نہیں کرتا اور امریکی افواج کو ہر صورت عراق سے جانا پڑے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے مسئلۂ فلسطین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب اس مسئلہ کے حل کے لئے طرف مقابل ڈپلومیٹک راہِ حل قبول نہیں کرتا تو جنگ کی نوبت آتی ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ جنگ شدت اختیار کرے۔
انہوں نے کہا: دنیا غزہ کے واقعات دیکھ رہی ہے لیکن انہیں نظرانداز کر رہی ہے اور ان واقعات کے نتیجہ میں روز بروز بے گناہ افراد قتل ہو رہے ہیں۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: یقیناً اسرائیل نابود ہو جائے گا اور ایک دن ایسا آئے گا کہ اسرائیل کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔